جنگ بندی کےلیے پاکستان کی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہورہی ہیں : ایرانی سفیر

 

 

 

پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کےلیے پاکستان کی مثبت اور تعمیری کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہورہی ہیں۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ مزید تفصیلات کےلیے انتظار کریں۔

ایران نے نیوکلیئر بم بنانے کا منصوبہ ادھورا کیوں چھوڑا؟

یاد رہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کےلیے ایک ثالث کے طور پر کردار ادا کررہا ہے،پاکستان نے جنگ کو روکنے کےلیے دو مرحلوں پر مبنی جنگ بندی کےلیے ایک فریم ورک ایران اور امریکا دونوں کو پیش کیا جسے ’اسلام آباد معاہدہ‘ کہا جارہا ہے جب کہ ایران نے عارضی جنگ بندی کے بجائے مستقل طور پر جنگ روکنے اور پر امن حل کی جانب بڑھنے پر زور دیا ہے۔

 

Back to top button