بہت سیر کرلی پاکستان کے یورپ لاہور کی، سہیل آفریدی واپس جائیں، عظمیٰ بخاری

وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے کہا ہے کہ پاکستان کے یورپ لاہور کی بہت سیر کرلی، واپس چلے جائیں۔

عظمیٰ بخاری نے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ‘‏ماشااللہ سڑیٹ موومنٹ!، کل رات سے بنگلہ دیش کی تصویریں لگا کے خوش ہو رہے تھےلیکن آج دن کی روشنی میں اسٹریٹ موومنٹ کا پول کھل گیا۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سٹریٹ موومنٹ والوں کو  نعروں کا جواب دینے والا بھی کوئی نہیں ملا، بہت سیر کرلی پاکستان کے یورپ لاہور کی، اب خدا کے لیے واپس تشریف لے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ لاہور کو سکھ کا سانس لینے دیں، بہت پروٹوکول میں لاہور دیکھ لیا،  واپس جا کر خیبر پختونخواہ کے لوگوں کی بھی داد رسی کرلیں اور ان کی بھی سن لیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پنجاب کے دورے پر لاہور میں موجود ہیں جہاں انہوں نے پہلے دن پنجاب اسمبلی کے پی ٹی آئی اراکین سے اسمبلی میں ملاقات کی اور اس کے بعد مختلف شخصیات سےملاقاتیں کیں اور تاریخی مقامات کے دورے بھی کیے۔

Back to top button