پاکستان کے زرمبادلہ کےذخائرمیں 10.5کروڑ ڈالرکااضافہ

پاکستان کےزرمبادلہ کے ذخائرایک ہفتے کے دوران10.5کروڑ ڈالراضافے سے21 ارب 70 کروڑ 42 لاکھ ڈالرتک پہنچ گئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پاکستان کے ڈالر ذخائر میں 10 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی ذخائر بڑھ کر 21 ارب 70 کروڑ 42 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق مجموعی ذخائر میں اضافہ کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس بڑھنے کے باعث ہوا، جہاں بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ 33 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 5 ارب 35 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔
مرکزی بینک کے ذخائر میں بھی سوا کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یہ 16 ارب 35 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔
