پاکستان کی ثالثی:سابق امریکی سفارت کار نے بھارتی اینکر کی بولتی بند کر دی

 

 

امن مذاکرات پر پاکستان کے خلاف پروگرام کرنے والے بھارتی اینکر کی سابق امریکی سفارت کار جیفری گنٹر نے لائیو شو میں بولتی بند کر دی۔

پاکستان میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سکیورٹی کے حوالے سے سوال کرنے پر بھارتی اینکر کو سابق امریکی سفارت کار جیفری گنٹر نے کہا کہ امریکی نائب صدر پاکستان میں مکمل محفوظ ہیں،بھارتی میڈیا بچگانہ طرز عمل دکھا رہا ہے۔

سابق امریکی سفارت کار جیفری گنٹر نے کہا کہ یہ زندگی،روزگار اور مہنگے پیٹرول کا معاملہ ہے، بھارتی میڈیا کا اس نازک معاملے کو بھارت پاکستان تنازع میں تبدیل کرنا افسوس ناک ہے۔

سابق سفارت کار نے مزید کہا کہ میں بھارتی میڈیا کو شرم ناک رویے پر بطور سزا 30 منٹ کےلیے کمرے میں بند کرنا چاہوں گا، میڈیا کو بے کار بحث و مباحثے میں الجھنے کے بجائے جنگ بندی کو سراہنا چاہئے۔

دوسری جانب ماہرین نے تشویش ظاہر کی کہ امن مذاکرات جیسے حساس معاملے کو متنازع بناکر گودی میڈیا خطے میں کشیدگی بڑھانے کی شرمناک روش پر قائم ہے، پاکستان مخالف پروپیگنڈا کی کوشش میں مودی حکومت سفارتی تنہائی کا شکار ہوچکی ہے اور میڈیا کی چیخیں اس کا واضح ثبوت ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل بھارت کے متنازع ترین اینکر ارناب گوسوامی نے چین سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی امور کے ماہر پروفیسر وکٹر گاؤ کو مخاطب کرتے ہوئے سوال پوچھا تھا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ ایک پوری تہذیب کو تباہ کرنے سے لے کر یکطرفہ جنگ بندی کے درمیان کیا کچھ ہوا؟

وکٹر گاؤ نے کہا کہ سب سے پہلے تو آپ کو پاکستان کو اس بات کا کریڈٹ دینا چاہئے کہ اس نے مذاکرات کے لیے راہ ہموار کی اور ماحول فراہم کیا۔

جنگ بندی کے بعد پاکستان اور اسرائیل کے مابین جنگ کا آغاز

پاکستان کی تعریف سنتے ہی بھارتی اینکر حواس باختہ ہو گیا اور وکٹر گاؤ کو اس سے آگے کچھ کہنے کی اجازت ہی نہ دی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے۔

Back to top button