بھارت کی جنگی تیاریوں کا مؤثر جواب پاکستان کا نصر میزائل ہے: سیکیورٹی حکام

بھارت کے حالیہ ’پریلے میزائل‘ تجربات نے خطے میں اسٹریٹیجک کشیدگی بڑھنے کے خدشات کو جنم دے دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے 28 اور 29 جولائی کو ’پریلے‘ بیلسٹک میزائل کے تجربات کیے، جو اڑیسہ کے ساحل پر واقع ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے پر انجام دیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تجربات نہ صرف ہتھیاروں کی دوڑ کو ہوا دے رہے ہیں بلکہ خطے میں جنگی ماحول کو بھی تقویت دینے کی کوشش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی اس جنونیت کا مؤثر دفاع پاکستان کے پاس موجود ہے۔
رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3.6 فیصد تک محدود رہے گی: آئی ایم ایف
سیکیورٹی حکام کے مطابق پاکستان کا نصر (حتف-9) میزائل بھارت کی ممکنہ جارحیت کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ نصر میزائل جوہری وار ہیڈ لے جانے کی اہلیت رکھتا ہے اور دشمن کی پہلی ضرب کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ نصر میزائل کی کم فاصلے پر مؤثر مار اور فوری ردعمل کی صلاحیت اسے دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ایک مضبوط ہتھیار بناتی ہے۔
