پاکستان کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کے ساتھ ہوم سیریز کا اعلان کر دیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ 2026 میں ایک روزہ میچز اور مئی میں ٹیسٹ سیریز کےلیے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 ایک روزہ میچز 12 سے 16 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ 12 مارچ،دوسرا 14 مارچ اور تیسرا 16 مارچ کو ہوگا جبک ہ پاکستانی ٹیم 9 مارچ کو بنگلا دیش پہنچے گی۔
جب کہ دو ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی اور دوسرا 16 مئی سے شروع ہوگا اور پاکستانی ٹیم 4 مئی کو بنگلادیش کےلیے روانہ ہوگی۔
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے وینیوز بعد میں اعلان کیے جائیں گے۔
