پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 14.44 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

پاکستان کے لیے امریکا سب سے بڑی برآمدی منڈی بن کر سامنے آ گیا ہے، جہاں گزشتہ چار برسوں میں تجارتی سرپلس 14 ارب 44 کروڑ ڈالر کی بلند سطح تک پہنچ چکا ہے۔
وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق، گزشتہ چار مالی سال کے دوران پاکستان کی امریکا کو برآمدات کا مجموعی حجم 23 ارب 24 کروڑ ڈالر رہا، جبکہ اسی مدت میں امریکا سے درآمدات 8 ارب 80 کروڑ ڈالر کی ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق، گزشتہ مالی سال (2023-24) میں پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 4 ارب 2 کروڑ ڈالر رہا۔ اس دوران امریکا کے لیے برآمدات 5 ارب 29 کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات 1 ارب 26 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔
اس سے قبل مالی سال 2022-23 میں تجارتی سرپلس 4 ارب 9 کروڑ ڈالر رہا، جہاں برآمدات 5 ارب 84 کروڑ ڈالر اور درآمدات 1 ارب 74 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 2021-22 میں پاکستان کا تجارتی سرپلس 3 ارب 25 کروڑ ڈالر رہا۔ اس دوران برآمدات 5 ارب 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جبکہ درآمدات 2 ارب 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہوئیں۔
سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، پہلی بار ایک لاکھ 42 ہزار پوائنٹس کی حد عبور
مزید یہ کہ مالی سال 2020-21 میں پاکستان کا امریکا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 3 ارب 7 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جس میں امریکا کے لیے برآمدات 6 ارب 83 کروڑ ڈالر اور درآمدات 3 ارب 76 کروڑ ڈالر تھیں۔
