فلسطینیوں کا قتل ناقابل قبول ہے، کینیڈین وزیر خارجہ

کینیڈا کی وزیرِ خارجہ میلانی جولی نے غزہ میں جاری جنگ کو فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم فلسطینیوں کا قتل کسی صورت بھی قابل قبول نہیں۔

میلانی جولی نے کینیڈین پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رفح آپریشن پر ہمارا مؤقف بہت واضح ہے جو ہم گزشتہ کئی ہفتوں سے کہہ رہے ہیں کہ معصوم فلسطینیوں کا قتل عام قابل قبول نہیں ہے اور اس حوالے سے ہم عالمی عدالت کے فیصلوں کے پابند ہیں۔

 لائبریری کو 84 سال بعد کتاب واپس مل گئی

کینیڈین وزیرخارجہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے وقت بھی انسانیت کے کچھ اصولوں کی پابندی کی جاتی ہے لیکن رفح میں جو مناظر ہمیں دیکھنے کو ملے وہ دل دہلا دینے والے ہیں، فلسطینیوں کے پاس اب کوئی محفوظ جگہ باقی نہیں ہے۔

Back to top button