پینتھرزچیمپئنز ون ڈے کپ کے فائنل پہنچ  گئی

چیمپئنزون ڈےکپ کےکوالیفائر1میں پینتھرز نےمارخورزکو7 وکٹ سےہرا کر ایونٹ کےفائنل میں جگہ بنالی۔

فیصل آباد میں کھیلےگئےکوالیفائر1میں مارخورز نےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیاجوغلط ثابت ہوااورپوری ٹیم137رنزپرڈھیرہوگئی۔

پینتھرز کےخلاف مارخورزکی ابتدائی4وکٹیں صرف25رنزپرگرگئی تھیں۔حسیب ا للہ 3، کامران غلام1،محمد رضوان0او فخرزمان11رنزبناسکے۔

4وکٹیں گرنےکےبعدآغا سلمان نے52 اورافتخاراحمد نے39رنزبناکرتھوڑا اسکور بڑھایالیکن وہ بھی آؤٹ ہوگئےاور پھر مارخورزکی  پوری ٹیم36اوورزمیں137رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

پینتھرز  کی جانب سےصائم ایوب نےشانداربولنگ کامظاہرہ کرتےہوئے5 اورمحمد حسنین نے3 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا ۔

جواب میں پینتھرزنے138رنز کاہدف24ویں اوورمیں3وکٹوں کےنقصان پرحاصل کرلیا۔عثمان خان54رنز بناکرناٹ آؤٹ رہےجبکہ عمرصدیق نے35 اورصائم ایوب نے33رنز بنائے۔

اس فتح کےساتھ پینتھرز نے ایونٹ کےفائنل کےلیے والیفائی کرلیا۔

انگلینڈ کیخلاف پہلےٹیسٹ میچ کیلئے15رکنی پاکستانی اسکواڈ کااعلان

ایونٹ میں اب بدھ کو ایلمینیٹر 1 میں اسٹالینز کامقابلہ لائنزسےہوگا،جیتنے والی ٹیم ایلمینیٹر2 میں مارخورز کاسامنا کرے گی۔

Back to top button