پپیتا بڑھاپے سے محفوظ رکھنے میں‌ معاون قرار

پپیتے کو عمررسیدگی روکنے کے لیے ایک بہترین پھل قرار دیتے ہیں اگرچہ اسے نظرانداز کیا جاتا رہا ہے لیکن پپیتا اپنے وٹامن اور قیمتی معدنیات کی بدولت بڑھاپے کے اثٖرات دور کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ اسی بنا پر ماہرِ غذائیات ڈاکٹر ٹریسٹا بیسٹ نے اسے سپرفوڈ بھی قرار دیا ہے۔

’پپیتے کے پھل پر ہماری توجہ بہت ہی کم ہے جو اپنے زبردست خواص سے اندرونی اور بیرونی طور پر بڑھاپا دور رکھتا ہے۔ یہ انسانی جسم میں خلیاتی سطح تک بدن کو تادیر جوان رکھتا ہے،‘ ڈاکٹر ٹریسٹا نے بتایا، پپیتا اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے اور اس میں موجود متنوع وٹامن بدن میں آکسڈیٹوواسٹریس کم کرتےہیں، بصورتِ دیگر یہ کیفیت بدن کی اینٹوں یعنی خلیات کو نقصان پہنچاتی ہے اور ہم دھیرے دھیرے بڑھاپے کی جانب راغب ہوت ہیں۔ اس سے اندرونی جلن (انفلیمیشن) بڑھتی ہے۔ جلد ڈھیلی پڑنے لگتی ہے اور چہرے پر جھریاں نمودار ہونے لگتی ہیں۔

اب پپیتے کے اینزائم کی بات کی جائے تو اس میں وٹامن اے، سی اور ای کے علاوہ پیپین نامی اینزائم بھرپور پایا جاتا ہے اور یوں بڑھاپے کو دور بھگاتا ہے۔ دوسری جانب اس پھل میں لائپوسین کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے ۔ ایک جانب تو یہ کئی اقسام کے کینسر کو روکتی ہے تو دوسری جانب کینسر کےعلاج میں ریڈیو اور کیموتھراپی کے مضر اثرات کو بھی کم کرتی ہے۔ لائپوسین کا ایک فائدہ یہ ہے کہ امراضِ قلب سے بچاؤ میں بھرپور مدد ملتی ہے۔

وزن اٹھانے کی ورزش عمر بڑھا سکتی ہے

ان تمام فوائد بیان کرتے ہوئے ماہرین کا اصرار ہے کہ اپنی غذا میں پپیتے کو ضرور شامل کریں اور اگر ممکن ہوتو اسے اسمودی بنا کر پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Back to top button