پی ٹی آئی رہنماؤں،کارکنوں کی نظربندی کیلئے پیپرورک مکمل

پی ٹی آئی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کرنے کی تیاریاں مکمل، پی ٹی آئی کارکنان رہنماؤں کی 1ماہ کےلئےنظر بندی کاپیپر ورک مکمل کر لیاگیا۔

لاہور سے 413 افراد راولپنڈی سے 749 افراد فیصل آباد سے 519 افراد گوجرانوالہ 277 سیالکوٹ 320 ساہیوال 254  شیخوپورہ 344 جہلم 170گجرات 255 کھاریاں 80 بہاول پور 300 ملتان 378 ڈیرہ غازیخان 244 رحیم یار خان 190 میلسی 44 مظفر گڑھ 152سرگودھا 320 منڈی بہاوالدین 125 حافظ آباد 132 پنڈی بھٹیاں 54 چنیوٹ 96 جھنگ 240 پی ٹی آئی کارکنان اور متحرک ورکرز کو ایک ماہ کے لئے ڈپٹی کمشنرز کے تحریری احکامات کی روشنی میں نظر بندی کے احکامات اگلے 24گھنٹوں میں جاری ہونے کا امکان ہے

پی ٹی آئی کے رہنماؤں،کارکنوں کو مقامی جیلوں میں منتقل کرنے کی بجاۓ دوسرے ڈویژن کی جیلوں میں رکھا جائے گادوسری جانب پنجاب حکومت نے ہلڑ بازی کو روکنے کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فری ہینڈ دے دیا ہے۔

Back to top button