ساتھی اداکار نے پری نیتی کی شادی کی خبروں کی تصدیق کر دی

آج کل بالی وڈ اداکارہ پری نیتی چوپڑا کی جلد شادی ہونے کی افواہیں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پری نیتی چوپڑا کی عام آدمی پارٹی کے رکن اور بھارتی راجہ سبھا کے کم عمر ترین رکن راگھو چڈھا کے ساتھ جلد شادی کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کو گزشتہ دنوں ایک ساتھ ہوٹل میں بھی دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تاہم اب ساتھی اداکار وگلو کار  ہارڈی سندھو  نے  پری نیتی کی شادی کی خبروں کی تصدیق کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے نئے گانے  ‘یاد آتی ہے’ کی ریلیز کی تیاری کے دوران پنجابی گلوکار ہارڈی سندھو نے ایک انٹرویو میں  تصدیق کی کہ پری نیتی کی شادی بالآخر ہو رہی ہے اور وہ خوش بہت ہیں۔

انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پری نیتی بالآخر زندگی میں سیٹل ہو رہی ہیں اور ساتھ ہی اداکارہ کی  شادی کے بارے میں کچھ تفصیلات کا انکشاف کیا۔

واٹس ایپ کا شاندار فیچر، ویڈیوز اور تصاویر ایڈٹ کرنا ممکن

Back to top button