پارلیمنٹ: مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا جاری ، اپوزیشن کا احتجاج روکنے کی حکمت عملی تیار

پارلیمنٹ کےآج ہونے والے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا۔
پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہو گا جس سےصدر آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے، صدر آصف علی زرداری اتحادی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کااحاطہ کریں گے، صدر کے خطاب کے علاوہ ایوان میں کوئی اورکارروائی نہیں ہو گی۔ صدر کا خطاب مکمل ہوتے ہی اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا جائے گا۔
سپریم کورٹ : 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی
صدر کےخطاب کے دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے احتجاج کیے جانےکا بھی امکان ہے جبکہ حکومت نے بھی اپوزیشن کےممکنہ احتجاج کو ناکام بنانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف ایوان آمد پر صدر مملکت آصف علی زرداری کا استقبال کریں گے۔صدر مملکت اپنے خطاب سے قبل اسپیکر چیمبرمیں وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔