گھریلو تشدد کے خلاف پارلیمنٹ سے قانون منظور

 

 

 

 

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بیوی، بچوں کے سماجی تحفظ سے متعلق اہم قانون منظور کرلیا گیا ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ڈومیسٹک وائلنس (پریوینشن اینڈ پروٹیکشن) ایکٹ 2026 منظور کرلیا گیا،جس کے تحت بیوی، بچوں، بزرگ افراد، معذور اور گھر میں ایک ساتھ رہنے والے دیگر افراد کےحقوق اور تحفظ کو قانونی تحفظ حاصل ہوگا۔

ڈومیسٹک وائلنس (پریوینشن اینڈ پروٹیکشن) ایکٹ کےتحت بیوی کو گھورنا،طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا، مرضی کے بغیر گھر میں دیگر افراد کےساتھ رکھنا،جذباتی یا نفسیاتی اذیت پہنچانا،جسمانی تکلیف کی دھمکی دینا یا کسی بھی قسم کا جنسی یا معاشی استحصال کرنا جرم شمار ہوگا۔

 

گل پلازہ آتشزدگی ، تاجروں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا : وزیر اعلیٰ سندھ

قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 3 سال تک قید اور ایک لاکھ روپےتک جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے، جب کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قید کا اطلاق ہوگا۔یہ قانون اسلام آباد پر لاگو ہوگا اور اس کا مقصد گھریلو اور سماجی ماحول میں موجود خطرات سے محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے،تاکہ گھر کے ہر فرد کی عزت نفس اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

 

Back to top button