قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس18مارچ کوطلب

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس 18مارچ کو ہوگا،عسکری قیادت ملکی سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔

 وزیر اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس طلب کیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منگل کو دوپہر ڈیڑھ بجے طلب کیاگیا ہے اور قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اِن کیمرہ ہو گا جس میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو موجوہ سکیورٹی صورتحال سے  آگاہ کرے گی۔

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں ہوگا جس میں پارلیمان میں موجود سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور ان کےنامزد نمائندگان شرکت کریں گے جبکہ متعلقہ کابینہ اراکین بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑھتی وجوہات پر بریفنگ ہوگی۔

پورے ہاؤس کو سلامتی کمیٹی میں بدل دیا جائے گا۔ وفاقی وزرا سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کے لیڈرز کو دعوت دی جائے گی۔خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑھتی وجوہات پر بریفنگ ہوگی جبکہ اراکین کے سوالات کے جواب بھی دیے جائیں گے۔

پارلیمانی کمیٹی میں آئندہ کی حکمت عملی بھی منظور کی جائے گی۔

 اجلاس میں بلاول بھٹو کی نیشنل ایکشن پلان ٹو کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی لانے سے متعلق فیصلے ہوں گے۔ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

 اجلاس کی صدارت سپیکر ایاز صادق کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف بھی شرکت کریں گے۔

Back to top button