بی بی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں کی شرکت مشکوک ہوگئی

سری لنکاکیخلاف ٹی20سیریز، بی بی ایل کھیلنے والے قومی کھلاڑیوں کی شرکت مشکوک ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی تیاری کے لیے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔
تاہم پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل بابر اعظم، شاہین آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف سمیت بعض کھلاڑی ان دنوں بی بی ایل میں کھیل رہے ہیں۔
ایسے میں کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے بگ بیش لیگ کا مکمل سیزن کھیلنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
ٹوڈ گرین برگ نے بی بی ایل میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں اور دورہ پاکستان پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ بی بی ایل میں جن کھلاڑیوں کے معاہدے ہوئے ہیں وہ پورا سیزن کھیلیں گے۔
