وزارت داخلہ کی درخواست پر شہزاد اکبر اور فرحت شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ

وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر شہزاد اکبر اور فرحت شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کردیے۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر اور بشریٰ بی بی کی دوست فرح شہزادی عرف فرح گوگی کے پاسپورٹ منسوخ کردیے ہیں۔
امریکا کی جانب سے پاکستانی امداد کی بندش پر دفتر خارجہ کا مؤقف آ گیا
ذرائع کا کہنا ہے نیب نے 28 جنوری کو بذریعہ خط پاسپورٹ منسوخی کی درخواست کی تھی جس کے بعد وزارت داخلہ نے دونوں کے پاسپورٹ منسوخ کیے۔
ذرائع کے مطابق نیب نے 190 ملین پاونڈ کیس میں اشتہاری ملزمان کی پاسپورٹ منسوخی کی درخواست کی تھی۔
واضح رہے شہزاد اکبر اور فرحت شہزادی ان دنوں پاکستان سے باہر مقیم ہیں۔
