پٹھان کی بھارتی فلم انڈسٹری پر شہنشاہی برقرار

بالی ووڈ کنگ خان نے فلم انڈسٹری میں دھماکے دار واپسی کرتے ہوئے اپنی بلاک بسٹر فلم کے ذریعے سب حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، بالی ووڈ کنگ کی فلم پٹھان نے باکس آفس کے متعدد ریکارڈ توڑ ڈالے۔

’پٹھان‘ پوری دنیا سے اب 1000 کروڑ انڈین روپے سے زائد بزنس کر چکی ہے جس نے کنگ خان کو بالی وڈ میں نمبر ون بنا دیا ہے، دوسرے نمبر پر دبنگ سٹار سلمان خان ہیں، جن کی شہرت پر فلموں کی کامیابی اور ناکامی سے کوئی اثر نہیں پڑتا۔

فہرست میں تیسرے نمبر پر اکشے کمار براجمان ہیں، اگرچہ ان کو اپنی نئی فلموں کے فلاپ ہونے کا صدمہ سہنا پڑا لیکن ان کی شہرت میں کوئی کمی نہیں آئی۔چوتھے نمبر پر ایکشن اسٹار ہریتھک روشن ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ’فائٹر‘ کی ریلیز کے بعد وہ مزید اونچائیاں فتح کریں گے۔

رنبیر کپور پانچویں نمبر پر موجود ہیں، ان کی نئی فلم ’تو جھوٹا میں مکار‘ بالی وڈ میں اچھا بزنس کر رہی ہے، کارتک آریان چھٹے جبکہ عامر خان ساتویں نمبر پر موجود ہیں، عامر خان کے مداح اس وقت کے منتظر ہیں جب ایک بلاک بسٹر کے ساتھ وہ اپنا کھویا مقام دوبارہ حاصل کرلیں گے۔

دسمبر 2018. یہ وہ مہینہ تھا جب شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ ریلیز ہوئی تھی۔200 کروڑ کی لاگت سے بنی یہ فلم باکس آفس پر صرف 186 کروڑ ہی کما سکی تھی۔

فلم باکس آفس پر فلاپ ہوگئی۔ اس فلم کا شاہ رخ پر اتنا اثر ہوا کہ جب وہ ’پٹھان‘ کی کامیابی کی بات کرنے آئے تو انھوں نے بھی ’زیرو‘ کی بات بھی کی۔ شاہ رخ نے کہا ’زیرو‘ کے بعد میرا خود پر اعتماد متزلزل ہوا اور کبھی کبھی میں ڈر جاتا تھا۔

چار سال تک پردے سے دور رہنے کے بارے میں شاہ رخ نے مذاق میں کہا ’میری آخری فلم چلی تھی نہیں تھی، لوگ کہہ رہے تھے کہ اب میری فلمیں نہیں چلیں گی۔میں نے دوسرے کیریئر اپنانے کی تلاش شروع کر دیئے، اس دوران میں نے کھانا پکانا سیکھا۔ایسے میں جب شاہ رخ خان چار سال بعد سکرین پر واپس آئے تو مداحوں نے سینما گھروں میں جانے میں دیر نہیں کی۔

اور ان کی فلم نے کمائی کے ایسے ریکارڈ بنائے کہ سب حریفوں کی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا، پٹھان نے ایک مرتبہ پھر شاہ رخ کے کیرئیر کو نئی جلا بخشی ہے۔

عالیہ بھٹ شوہر رنبیر کپور کی فلموں کو پرموٹ کرنے لگیں

Back to top button