پی سی بی ، کرکٹ‌ آسٹریلیا سیریز لاہور منتقل کرنے پر رضامند

پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا نے متفقہ طور دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی لاہور کو دے دی۔

دونوں ممالک بورڈز نے مشاورت کے بعد 19 مارچ کی صبح فیصلہ کیا،29،31 مارچ اور 2 اپریل کو تین ون ڈے میچز قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے،

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ بھی ڈرا ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 5 اپریل کو واحد ٹی ٹوئنٹی میچ بھی قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ٹی ٹوئنٹی میچ رات 8:30 بجے شروع ہوگا۔

مہمان ٹیم کے وائٹ بال سکواڈ میں شامل کھلاڑی 24 مارچ کو لاہورآئیں گے، ون ڈے روم آئسولیشن کے بعد سکواڈ جوائن کرنے کی اجازت ہوگی، وائٹ بال سیریز کےلیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان چند روز میں کردیا جائیگا۔

Back to top button