چیئرمین پی سی بی کی پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم سے ملاقات

پاک بھارت ہائی وولٹج ٹاکرے سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کولمبو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملاقات کی ہے۔

انتظار کی گھڑیاں ختم: پاک بھارت ہائی وولٹج ٹاکرا آج ہوگا

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور پلئیرز کے عزم و جذبے کو سراہا۔ انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، مینجر نوید اکرم چیمہ سمیت تمام کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف ملاقات میں موجود تھے۔

محسن نقوی پاک بھارت ٹاکرے کیلئے کولمبو پہنچ گئے

یاد رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ہائی وولٹج ٹاکرا آج ہوگا،شائقین کا جوش عروج پر پہنچ چکا ہے۔ روایتی حریفوں کے درمیان اس بڑے معرکے کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔

کولمبو کا میدان آج بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مہارتوں کے ساتھ اعصاب کی مضبوطی کا بھی امتحان لے گا۔ بھارتی ٹیم اپنی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کے ساتھ میدان میں اترے گی، جبکہ پاکستانی شاہین اپنی تیز اور جارحانہ بولنگ سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ٹی20ورلڈکپ ،پاک بھارت ٹاکربارش سےمتاثرہونےکاخدشہ

گرین شرٹس نے اس اہم میچ سے قبل بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بھرپور پریکٹس کی۔ دوسری جانب بھارتی بیٹرز نے بھی نیٹ سیشن میں خصوصی تیاری کی، جہاں انہوں نے پاکستان کے اسپنر عثمان طارق کے منفرد بولنگ ایکشن سے نمٹنے کے لیے اسی طرز کے بولرز کا سامنا کیا۔

اس کے علاوہ ہائی وولٹیج مقابلے کے پیش نظر کولمبو میں سیکیورٹی اور انتظامی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ شائقین کرکٹ اس تاریخی ٹکراؤ کے بے صبری سے منتظر ہیں۔

البتہ موسم اس بڑے مقابلے پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ سری لنکن محکمہ موسمیات کے مطابق خلیجِ بنگال میں کم دباؤ کا نظام بن رہا ہے، جس کے باعث شام کے وقت بارش کا امکان موجود ہے، جو میچ میں رکاوٹ ڈال سکتا ہے۔

Back to top button