چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاصائم ایوب کو علاج کیلئے فوری لندن بھیجنےکا فیصلہ

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے روز انجری کا شکار بننے والے پلیئر صائم ایوب کو علاج کے لیے فوری لندن بھیجنےکا فیصلہ کر لیا ۔

محسن نقوی نے صائم ایوب کو علاج کے لیے لندن بھیجنے کا فیصلہ ڈاکٹرز سےمشاورت کے بعد کیا، محسن نقوی نے خود بھی صائم ایوب سے رابطہ کیا اور کرکٹر کی خیریت دریافت کی، ساتھ ہی ان کی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کااظہار بھی کیا۔

محسن نقوی نےکہا کہ لندن کے اسپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے جبکہ پاکستان میں ڈاکٹر ممریز صائم ایوب کے علاج معالجے کے سارے کیس کو دیکھ رہے ہیں۔

انجری کے باعث صائم ایوب 6 ہفتوں تک انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر

 

چیئرمین پی سی بی کےمطابق ڈاکٹر ممریز نے صائم ایوب کی تمام میڈیکل رپورٹس لندن بھجوا دی ہیں،صائم اسٹائلش زبردست بیٹر اور پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں، انہیں پہلی دستیاب فلائٹ سے کیپ ٹاؤن سے لندن بھجوایا جائے گا،اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی صائم ایوب کےساتھ لندن جائیں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا صائم ایوب کی انجری پر بہت تشویش ہے، ان کا دنیا کے بہترین اسپتال میں چیک اپ اورعلاج کروایا جائے گا اور علاج معالجےکے لیےتمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، امید ہےکہ صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل صحتیاب ہو جائیں گے۔

 

 

Back to top button