PCB کا پہلی بار آزادکشمیر میں PSL میچز کرانے کا فیصلہ

آزاد جموں و کشمیر میں پہلی بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کرانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں منعقدہ پی ایس ایل روڈ شو کے موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے اعلان کیا کہ پی سی بی نے مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم کو پی ایس ایل کا نیا وینیو بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔
محسن نقوی کے مطابق مظفرآباد سٹیڈیم کو عالمی معیار کے مطابق تیار کیا جائے گا، جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے قیام کے لیے شہر میں فائیو اسٹار ہوٹلوں کی بہترین سہولیات بھی موجود ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل کے علاوہ دیگر بین الاقوامی میچز بھی مستقبل میں آزاد جموں و کشمیر میں منعقد کرانے کا پلان موجود ہے۔
