پی سی بی نے ریڈ بال کے ہائی پرفارمنس کوچ کےلیے اشتہار جاری کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ریڈ بال ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ کی تلاش کےلیے اشتہار جاری کر دیا۔

ہائی پرفارمنس کوچ،ہیڈ کوچ کی گیم پلاننگ میں معاونت کرے  گا جب کہ ہائی پرفارمنس کوچ پرفارمنس میں اضافے کےلیے ٹورنامنٹس سےپہلے اور بعد میں تیاریوں کےحوالے سے بھی ہیڈ کوچ کے ساتھ مل کر کام کرےگا۔

پی سی بی کے مطابق 5 سالہ تجربہ اور کم از کم لیول 2 کوچ درخواست دینےکے اہل ہیں، خواہش مند امیدوار 7 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتےہیں۔

بنگلا دیش کےخلاف سیریز میں ٹم نیلسن نے ہائی پرفارمنس کوچ کی ذمےداری نبھائی تھی، انہیں ساؤتھ آسٹریلیا سےریڈ بال کوچ جیسن گلیسپی لائےتھے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ ٹم نیلسن ہی ریڈ بال کے ہائی پرفارمنس کوچ ہوں گے،باقاعدہ تقرری کےلیے ضروری کارروائی کےطور پر اشتہار دےدیا گیاہے۔

آئی سی سی وفد نے چیمپئنز ٹرافی کےلیے پاکستان کے سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دےدیا

Back to top button