PCB کی جانب سے ملتان سلطانز فرنچائز کی فروخت کے لیے اشتہار جاری

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کی ملکیت سے متعلق معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائز کی فروخت کے لیے باضابطہ اشتہار جاری کر دیا ہے۔

پی سی بی نے ملتان سلطانز کے فرنچائز رائٹس کے لیے بولی میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں کو مدعو کیا ہے۔ خواہشمند سرمایہ کار ملتان ٹیم کے حقوق حاصل کرنے کے لیے بڈ جمع کرا سکتے ہیں۔

ٹیکنیکل پروپوزلز کے لیے درکار دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جنوری مقرر کی گئی ہے۔ پی سی بی کے مطابق جو بڈرز تکنیکی تقاضے پورے کریں گے وہ اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی قرار پائیں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ آکشن میں پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیمیں بھی فروخت کی ہیں۔ آئندہ سیزن پی ایس ایل 11 میں مجموعی طور پر 8 ٹیمیں شامل ہوں گی، جن میں حیدرآباد اور سیالکوٹ کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

Back to top button