پی سی بی نے حیدر علی کی معطلی ختم کر دی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریپ الزامات سے بری ہونے کے بعد بیٹر حیدر علی کی عبوری معطلی واپس لے لی ۔

پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ حیدر علی کو بی پی ایل میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔

بی پی ایل کے لیے محمد نواز، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، فہیم اشرف، حسین طلعت، خواجہ نافے اور احسان اللہ کو بھی اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔

حیدر علی پاکستان کی جانب سے 35 ٹی 20 اور 2 ون ڈے کھیل چکے ہیں۔ وہ پاکستان شاہینز اسکواڈ کے ساتھ انگلینڈ کے دورے پر تھے جب مانچسٹر کی ایک برطانوی نژاد پاکستانی خاتون نے مقامی پولیس میں ان کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

پی سی بی نے معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے تک حیدر علی کو معطل کر دیا تھا۔ مانچسٹر پولیس نے 25 ستمبر کو کیس خارج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عدالت میں مقدمہ بھیجنے کے لیے کافی شواہد نہیں ملے۔

Back to top button