PCBنےICC سےرابطے کابھارتی میڈیاکادعویٰ مسترد کردیا

ترجمان پی سی بی عامر میر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی سے رابطے کی خبروں کوبھارتی میڈیاکاپروپیگنڈاقرار دیتےہوئےمسترد کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی سپورٹس صحافی وکرانت گپتا کے اس دعوے کو دوٹوک انداز میں مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پی سی بی نے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے بائیکاٹ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رجوع کرلیا ہے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق بھارتی میڈیا کے بعض حلقے من گھڑت کہانیاں پھیلانے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ تھوڑا سا صبر اور وقت خود واضح کر دے گا کہ درحقیقت کس نے رابطہ کیا اور کس نے نہیں کیا۔
واضح رہے کہ بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خط لکھ کر ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے بائیکاٹ کے معاملے کو حل کرنے کا کہا ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر کرنے کے فیصلے کو جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے بھارت کے میچوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
