PDMکا آڈیو لیکس اور سائفر پر سخت کارروائی کا فیصلہ

حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم نے آڈیو لیکس اور سائفرپر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر قیادت پی ٹی ڈیم اور اتحادی جماعتوں کی قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا۔جس میں شہباز شریف نے آڈیو لیکس اور سائفر معاملہ پر وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر اتحادیوں کو اعتماد لیتے ہوئے کہا ہے کہ سفائفر معاملہ پر آئین و قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
اتحادی جماعتوں کی قیادت کے مشاورتی اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے حکومتی حکمت عملی اور ملک کی سیاسی، داخلی اور معاشی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔
باخبر ذرائع کے مطابق اتحادیوں نے سائفر معاملے کو آئین و قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی حمایت کا اعلان کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر کوشش سے سختی سے نمٹا جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کو یقین دلایا کہ سائفر معاملہ پر آئین و قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں افواج پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم کی شدید مذمت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے متعلق کہا کہ افسوس ہے کہ ایسا شخص ملک کا وزیراعظم تھا جسے ملک اور اداروں کی پروا نہیں۔
