کشمیریوں کو حقِ خودارادیت ملنے تک خطے میں امن ممکن نہیں، مشعال ملک

حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کا دن کشمیریوں کے لیے ڈیتھ وارنٹ کے مترادف تھا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا تھا اور آج بھی مقبوضہ وادی میں 10 لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہیں، جو کشمیری عوام کو مسلسل شہید کر رہے ہیں۔

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کراچی میں مزارِ قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ "سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن آج کے دن ہم سب کو کشمیریوں کی حمایت میں متحد ہونا ہوگا۔ جب تک کشمیریوں کو حقِ خودارادیت نہیں ملے گا، خطے میں امن ممکن نہیں۔”

انہوں نے انکشاف کیا کہ یٰسین ملک کو پھانسی دینے کی سازش کی جا رہی ہے، اور کہا کہ "ہم کشمیری جانتے ہیں کہ آزادی کی قیمت کیا ہوتی ہے۔”

یومِ استحصال کشمیر پر بھارتی اقدامات کے خلاف قرارداد منظور

 

مشعال ملک نے الزام عائد کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہر آزادی پسند کو دہشت گرد قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے 50 لاکھ بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل جاری کیے ہیں، تاکہ علاقے کا آبادیاتی توازن تبدیل کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا "اللہ نے ہمیں حق و باطل کے معرکے میں کامیابی عطا کی ہے۔ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔”

مشعال ملک نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ انہوں نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں اہم سفارتی کردار ادا کیا۔

Back to top button