غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں امن قائم نہیں ہورہا: سہیل آفریدی

 

 

 

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہےکہ خیبرپختونخوا پر بند کمروں میں کیے گئے فیصلے مسلط کیے جاتے رہے جس سے صوبے کو نقصان اٹھانا پڑا، غلط پالیسیوں کی وجہ سے یہاں امن قائم نہیں ہورہا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق پریشر ڈالا جا رہا ہے لیکن پولیس پر فخر ہےکہ یہ کسی دباؤ میں نہیں آرہی۔ پولیس کو سیاست میں مت گھسیٹیں،ہم نے خیبرپختونخوا پولیس کو ہر قسم کی سیاسی مداخلت سے دور رکھا ہے،پولیس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں کی جارہی ہے۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم دہشت گردی کےخلاف کھڑے ہیں،بند کمروں میں فیصلوں سے ہمیں بہت نقصانات ہوئے،غلط پالیسیوں کی وجہ سے یہاں امن قائم نہیں ہورہا۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہاکہ خیبرپختونخوا پولیس نے 22 سالوں سے قربانیاں دیں اور اب بھی دےرہے ہیں،ہماری پولیس کی بےتوقیری کی گئی،ہم جو کررہے ہیں صدق دل سے کر رہے ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہاکہ مجھےاپنی پولیس پر فخر ہے،پولیس نے جو مانگا میں نے انکار نہیں کیا، سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ ہماری کان آنکھ ہیں،سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ کو جدید سہولیات سے آراستہ کررہے ہیں۔ضم اضلاع سمیت پورے صوبے میں سیف سٹی شروع کرنے جارہے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے24 دہشتگرد ہلاک

سہیل آفریدی نے کہاکہ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ صوبے کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف ایک جامع اور طویل المدتی پالیسی تشکیل دے۔

 

 

 

Back to top button