امن مذاکرات : امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کےلیے روانہ ہوگئے

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد میں ہونے والے ایران-امریکا مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔
امریکی نائب صدر اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی اور ثالثی میں ہونے والے ان مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کریں گے۔
روانگی کے موقع پر نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ وہ امریکی صدر ٹرمپ کی گائیڈلائن کے تحت مذاکرات میں شرکت کےلیے جارہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت مثبت سمت میں آگے بڑھے گی۔
نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ اگر ایرانی قیادت سنجیدگی اور نیک نیتی کا مظاہرہ کرے گی تو امریکا بھی کھلے دل سے آگےبڑھے گا،تاہم اگر ایران نے غیرسنجیدہ رویہ اختیار کیا تو امریکی وفد مناسب ردعمل دے گا۔
یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کل اسلام آباد میں پاکستان کی ثالثی میں ہوں گے۔امریکی وفد میں نائب صدر جے ڈی وینس،نمائندہ خصوصی سٹیو وٹکوف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر شامل ہوں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ ایران سے سیز فائر پر کیسے مجبور ہوئے
ایرانی وفد کی نمائندگی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کریں گے۔
