پُر امن احتجاج اور پی ٹی آئی دو الگ الگ چیزیں ہیں: وزیر مملکت

 

 

 

وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ پر امن احتجاج اور پی ٹی آئی دو الگ الگ چیزیں ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنے صوبے میں کام کے بجائے دیگر صوبوں کے دورےکر رہا ہے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کا کیا قصور ہے انہیں ایسا وزیر اعلیٰ اور حکومت میسر نہیں جو ان کی خدمت کرسکے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو سندھ میں پہیہ جام کے بجائے،پشاور میں دہشت گردی کے خلاف کام کرنا چاہیے۔

سندھ میں پیپلزپارٹی کی ڈکٹیٹر شپ قائم ہے : سہیل آفریدی

وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی ذمہ داری نبھانے کو تیار نہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو دہشت گرد کو دہشت گرد کہنے سے کتراتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حصہ ڈالنےکے بجائے خلل ڈال رہے ہیں،مذاکرات کے عمل میں رکاوٹ عمران خان ہیں، وہ سیاسی اور جمہوری شخص ہے ہی نہیں۔

Back to top button