مونگ پھلی صحت کیلئے مفید قرار

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ مہنگی گریوں کے مقابلے میں سستی مونگ پھلی صحت کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

 بیشتر افراد کا ماننا ہے ہ مونگ پھلی بادام، اخروٹ یا کاجو جتنی مفید نہیں ہوتی۔مگرمونگ پھلی پروٹین، چکنائی اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ چکنائی کی یہ قسم صحت کے لیے مفید خیال کی جاتی ہے جس سے کولیسٹرول لیول کم ہوتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ مونگ پھلی میگنیشم، فولیٹ،وٹامن ای، کاپر، کیلشیئم، آئرن، زنک، فاسفورس، وٹامن بی3،وٹامن بی 1،وٹامن بی 6اور وٹامن بی2کے حصول کا بھی اچھا ذریعہ ہے۔

تحقیقی رپورٹس سے عندیہ ملا ہےکہ مونگ پھلی دل کی صحت کےلیےاخروٹ اور باداموں جتنی ہی مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

اس کوکھانے سے کولیسٹرول لیول میں کمی آتی ہےجس سےامراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

اسی طرح مونگ پھلی کوکھانے کی عادت بلڈ کلاٹس کی روک تھام بھی کرتی ہے جس سے ہارٹ اٹیک یا فالج سے بچنا ممکن ہوتا ہے۔

Back to top button