اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کو ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی سے روک دیا

پیمرا کی جانب سے عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو ٹی وی چینلز کے خلاف تادیبی کارروائی سے روکتے ہوئے نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی جانب سے پیمرا نوٹی فکیشن کے خلاف مشترکہ درخواست پر سماعت کی۔

پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے ڈومور کا مطالبہ

پی ایف یو جے کی جانب سے وائس چیئرمین اسلام آباد بار کونسل عادل عزیز قاضی کے ذریعے درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیمرا کا عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کا 21 مئی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے پیمرا نوٹی فکیشن معطل کرنے کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کر دیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا اور سیکریٹری انفارمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست پر سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی۔

Back to top button