پینگوئن نےسائنسدانوں کو حیران کر دیا

پینگوئن نےانٹارکٹیکا سےمغربی آسٹریلیا تک کا سفرسمندر میں تیر کرطے کیا اور سائنسدانوں کوحیران کردیا۔

سائنسدانوں کامانناہےکہ یہ کسی بھی پینگوئن کی جانب سےکیاجانےوالاطویل ترین سمندری سفر ہے۔

پینگوئن کو سب سےپہلےڈنمارک کے ایک ساحلی قصبےکےایک سرفر نےدیکھا تھا اور اسے لگا تھا کہ ایک سمندری پرندہ پانی سےنکل رہا ہے مگر پھراحساس ہوا کہ یہ جانداربہت بڑا ہے۔پینگوئن نےسمندر میں سفرجاری رکھا۔

سائنسدانوں کےخیال میں یہ پینگوئن2134 میل تک تیرکرآسٹریلیا کےمغربی قصبے میں پہنچا۔

کار حادثے میں شہری کی 39 سال کی یاداشت چلی گئی

یہ نر پینگوئن ایک میٹرلمبا ہے اورممکنہ طور پراس نےمشرقی انٹار کٹیکا س سفر شروع کیا تھا۔سائنسدانوں نےاس سےقبل کسی پینگوئن کواتنا طویل سفر طے کرتے نہیں دیکھا۔ابھی یہ پینگوئن خوراک کی کمی کا شکار ہے اورسائنسدان اس کی نگہداشت کررہےہیں، اسے جلد سمندر میں چھوڑ دیا جائے گا۔سائنسدانوں کےمطابق جب پینگوئن کو آزاد کیا جائے گا تو وہ اپنے گھر کا راستہ تلاش کرلے گا۔

Back to top button