پنشن میں 7 فیصد اضافہ، سرکاری اخراجات پر نئی پابندیاں برقرار

وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ سویلین، آرمڈ فورسز اور سول آرمڈ فورسز کے تمام پنشنرز پر لاگو ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنشن میں یہ اضافہ یکم جولائی 2025 سے یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین پر نافذ العمل ہوگا۔
وزارتِ خزانہ نے اس موقع پر دیگر مالیاتی فیصلوں سے بھی آگاہ کیا، جن کے مطابق:
گزشتہ تین سال سے خالی تمام سرکاری آسامیاں ختم کر دی گئی ہیں۔
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جلد سماعت کےلیے درخواستیں دائر
نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی برقرار رہے گی۔
سرکاری خرچ پر گاڑیاں، مشینری، آلات کی خریداری پر پابندی جاری رہے گی۔
بیرون ملک علاج اور غیر ضروری سرکاری دوروں پر بھی حکومتی خرچ کی اجازت نہیں ہوگی۔
یہ فیصلے حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کا حصہ ہیں، جن کا مقصد مالی نظم و ضبط کو بہتر بنانا اور غیر ضروری اخراجات پر قابو پانا ہے۔
