پینٹاگون ایران میں زمینی آپریشن کی تیاری کر رہا ہے،واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پینٹاگون ایران میں زمینی آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی محدود نوعیت کی ہوگی اور مکمل یلغار کا ارادہ نہیں ہے۔
اخبار کے مطابق، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری کے بعد جنگ کا نیا اور خطرناک مرحلہ شروع ہو سکتا ہے۔ زیر غور اقدامات میں خارگ جزیرہ پر قبضہ اور آبنائے ہرمز کے ساحلی علاقوں پر ممکنہ حملے شامل ہیں۔
مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی اسلام آباد میں اہم ملاقات
دوسری جانب، ممکنہ زمینی کارروائی کی تیاری کے طور پر ایک اور امریکی بحری بیڑہ مشرق وسطیٰ پہنچ گیا ہے، جس میں تقریباً 3,500 فوجی اور میرینز یو ایس ایس طرابلس کے ذریعے تعینات کیے گئے ہیں۔ بحری بیڑے پر جنگی طیارے اور جدید تکنیکی آلات بھی موجود ہیں۔
