زیرتعمیر پینٹ ہاؤس38ارب روپے میں فروخت

دبئی میں ایک زیرتعمیر پینٹ ہاؤس (ایک بلند و بالا عمارت کا اوپری حصہ) ریکارڈ 13 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز (38 ارب پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوا ہے۔اس فروخت نے دبئی میں مہنگی جائیدادوں کا ایک نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔71منزلہ عمارت کے سب سے اوپر لگ بھگ 22 ہزار اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلا یہ پینٹ ہاؤس ابھی تک تعمیر نہیں ہوا۔
پام جمیرہ میں واقع یہ پینٹ ہاؤس دنیا کا تیسرا مہنگا ترین پینٹ ہاؤس قرار پایا ہے، اس سے قبل لندن (23 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز) اور موناکو (44 کروڑ ڈالرز) میں مہنگے ترین پینٹ ہاؤس فروخت ہوئے تھے۔

Back to top button