عوام یوم ترقی اور پی ٹی آئی یوم انتشار منا رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ عوام پاکستان میں خوشیاں لوٹ آنے پر یوم ترقی جب کہ پی ٹی آئی یوم انتشار منارہی ہے۔ یہ جماعت جو یومِ سیاہ منارہی ہے خیبرپختونخوا میں اس کی حکومت ہے،وہاں عوام کو کیا ملا؟ خیبرپختونخوا میں عوام کو ان کی کرپشن کی لمبی داستانیں ملیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کاکہنا تھاکہ پاکستان کے عوام آج یوم تعمیر و ترقی منارہے ہیں،ایک سیاسی ٹولہ یوم سیاہ منارہا ہے،ان کےپاس سوائے رونے دھونے کے اور کچھ نہیں ہے۔
صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت مختلف اقدامات کے ذریعے عوام کے مسائل کےحل کو ترجیح دے رہی ہے جب کہ ایک اور جماعت ہے جس کےمقدر میں رونا ہے،جس صوبے میں ان کی حکومت ہے ان کو 12 سالوں میں محض فتنہ ملا۔
عظمیٰ بخاری کاکہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے آج احتجاج کے اعلان پر تنقید کرتےہوئے کہا ہےکہ خیبرپختونخوا میں ریسکیو 1122 کی گاڑیوں اور سرکاری ملازمین کے ذریعے احتجاج کروایا جاتا ہے،ہمارے بچوں کو تفریح کی ضرورت ہے پیٹرول بموں کی نہیں،کل قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح ہوا، یہاں اسٹیڈیم کو بھی سیاست کےلیے استعمال کیاگیا۔
انہوں نے کہاکہ ہم پنجاب جیسی ترقی دوسرے صوبوں میں بھی دیکھنا چاہتےہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کےلیے بھی اسکالر شپس کا اعلان کیا ہے،30 سال بعد پنجاب میں ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہاکہ ہم ترقی کےلیے اقدامات کر رہے ہیں تو دوسری طرف یوم انتشار منایا جا رہا ہے۔ عمران خان جب بھی گرفتار ہوئے ان کےلوگ باہر نہیں نکلے۔ان کے بقول وہ بہت مقبول ہیں، ان کےاپنے ایم پی ایز اور ایم این ایز گھر سے نکلتےنہیں ہیں،عوام بھی احتجاج میں دلچسپی نہیں رکھتے۔انہوں نے کہاکہ انہیں پورے ملک میں دھاندلی نظر آتی ہےصرف خیبرپختونخوا میں نظر نہیں آتی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خود بھی فارم 47 پر حکم امتناع لےکر بیٹھے ہیں۔
8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہوگیا
عظمیٰ بخاری نے کہاکہ اس بار رمضان میں مستحق خاندانوں کو راشن کے بجائے 10 ہزار روپے کیش دیےجائیں گے،یہ پیسے لائن میں لگے بغیر گھروں پر لے جا کر دیے جائیں گے۔جب لوگوں کو ریلیف مل رہا ہےتو وہ احتجاج کےلیے کیوں باہر نکلیں گے۔