فلم ’چھاوا‘دیکھ کرلوگوں نے خزانے کیلئےقلعہ کھود ڈالا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے برہانپور ضلع میں واقع تاریخی اسیرگڑھ قلعہ کولوگوں نے فلم چھاوا دیکھ کرخزانے کی تلاش میں کھودڈالا۔

فلم میں دکھائے گئے مناظر نے لوگوں کو یقین دلایا کہ قلعے کے اندر سونے چاندی کا خزانہ دفن ہے، جس کے بعد انہوں نے کھدائی کا کام شروع کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’چھاوا‘ میں دکھایا گیا ہے کہ مغل بادشاہ اورنگزیب نے مراٹھا سامراج سے لوٹے گئے خزانے کو اسیرگڑھ قلعہ میں چھپا دیا تھا۔ فلم دیکھنے کے بعد گاؤں والوں کو یقین ہوگیا کہ یہ کہانی حقیقت پر مبنی ہے، اور انہوں نے خزانے کی تلاش کیلئے قلعے کا رخ کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکڑوں افراد رات گئے قلعے کے قریب جمع ہوئے اور اپنے ساتھ بیلچے، میٹل ڈیٹیکٹرز، ٹارچز اور دیگر اوزار لے کر آئے۔ ویڈیوز میں لوگوں کو شدت سے کھدائی کرتے اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے خزانے کی تلاش میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے۔

تاہم، جلد ہی پولیس کو قلعے میں ہونے والی کھدائی کی اطلاع مل گئی۔ پولیس کی آمد پر گاؤں والے خوف زدہ ہو کر وہاں سے بھاگ گئے، اور کھدائی کے اوزار چھوڑ کر موقعے سے فرار ہو گئے۔

Back to top button