خیبرپختونخوا کے عوام غیر قانونی افغانوں کو ملک بدر کرنے کے حامی : گیلپ سروے

گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے کے مطابق، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے مؤقف کے برخلاف صوبے کے 85 فیصد شہریوں نے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق وفاقی حکومت کے فیصلے کی حمایت کی ہے اور اسے درست قرار دیا ہے۔

گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اس سروے میں خیبرپختونخوا کے عوام کی آراء کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی کو 79 فیصد شہریوں نے سکیورٹی کی صورت حال میں بہتری سے جوڑا، جب کہ 16 فیصد نے اس خیال سے اختلاف کیا۔ مزید برآں، 62 فیصد افراد نے افغان مہاجرین کی واپسی کے بعد صوبے کی معیشت میں بہتری کی توقع ظاہر کی۔

ملازمتوں پر اثرات کے حوالے سے رائے تقسیم رہی، 41 فیصد نے عوام کہا کہ افغان مہاجرین کی آمد سے روزگار کے مواقع متاثر ہوئے، جب کہ 48 فیصد نے اسے روزگار کےلیے فائدہ مند قرار دیا۔

خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں: مولانا فضل الرحمان

سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ 62 فیصد شہریوں نے افغان مہاجرین سے متعلق امور کو منظم کرنے میں خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی کو سراہا۔

Back to top button