تحریک تحفظ آئین پاکستان کے لوگ تانگے کی سواریاں ہیں،عطا تارڑ کی تنقید

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تاڑ نے کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے لوگ تانگے کی سواریاں ہیں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہوں گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کیا، اور مولانا فضل الرحیم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں، پاکستان کی معیشت محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ دسمبر کے مہینے میں اوورسیز پاکستانیوں نے3.6 ارب ڈالر ترسیلات زر پاکستان بھیجیں، یہ پچھلے سال کے مقابلے 17 فیصد اور پچھلے ماہ کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ قانون نافذ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور ضرورت پڑی تو اس پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے گا، جبکہ مذاکرات جن کا کام ہے وہی کریں گے۔

محسن نقوی نے کہاکہ احتجاج کرنے والوں سے نمٹنے کا تجربہ موجود ہے اور اگر ایسی کوئی صورتحال پیدا ہوئی تو مناسب کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ علما کرام محفوظ ہیں، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے لیے قرآن پاک میں واضح ہدایت موجود ہے اور ایسے اقدامات کرنے والوں کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی۔

 

 

 

Back to top button