بجٹ بارے اعتماد میں نہ لینے پر پیپلز پارٹی کھل کر سامنے آ گئی

پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ کی تیاری میں اعتماد میں نہ لینے پرتحفظات کا اظہار کر دیا۔

پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ حکومت نےبجٹ سے متعلق کچھ نہیں بتایا، نہ ہی ہمیں اعتماد میں لیا گیا ہے، معلوم نہیں ن لیگ نجکاری پالیسی، ٹیکسز اور ترقیاتی پروگرام پرکیاکررہی ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ نہیں معلوم عوام کو ریلیف دینےکےاقدامات میں کس صوبےکو کیا حصہ دیاجا رہا ہے ؟ یہ بھی نہیں معلوم بجٹ حکومت خود بنا رہی ہے یا آئی ایم ایف کا بجٹ مسلط کیاجارہا ہے ؟

جونئیرز آفیسرز کی سینئر عہدوں پر تعیناتی کیلئے قانون  منظور

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں ہماری تجاویز ہر صورت شامل ہونی چاہیے تھیں، بجٹ میں عوام ہم سے پوچھے گی کہ یہ کیا کر دیا؟ کیا ہم عوام کو یہ بتائیں کہ ہمیں تو پتا ہی نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی طور پرپیپلزپارٹی کو دیکھناہوگا کہ بجٹ پرکیا فیصلہ لیناہے؟

 

Back to top button