عوام نے پی ٹی آئی کی پہیہ جام کی کال مسترد کردی: وزیراعلیٰ سندھ

 

 

 

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 8 فروری کو پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی احتجاج کی کال پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک ہڑتال جیسی سرگرمیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، پورے ملک نے پہیہ جام کی کال مسترد کردی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ اتوار کے باوجود شہریوں نے دکانیں کھولیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں،جمہوریت کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچانا چاہئے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہاکہ سانحہ گل پلازہ نے سب کو غمگین کر دیا، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،نقصانات کا ازالہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں،آتش زدگی جیسے سانحات کی روک تھام کےلیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

لاہور میں رنگارنگ بسنت میلے کا شاندار اختتام،پتنگ بازی پر پابندی بحال

انہوں نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود کراچی آگے بڑھ رہا ہے۔

Back to top button