پیشاب پانی میں بدل جائے گا ،سوٹ تیار

سائنسدانوں نے پیشاب کو پانی میں بدلنے کیلئے سوٹ تیار کرلیا جو صرف خلا میں استعمال کیاجاسکے گا۔
محققین نے اسپیس سوٹ بنایا جو خلا باز اسپیس واک کے دوران پیشاب کو پانی میں بدلنے کے لیے استعمال کر سکے گا۔ناسا اسپیس سوٹ میکسیمم ایبزوربینسی گارمنٹ کے ساتھ ڈیزائن کیے جارہے ہیں جو سُپر ایبزوربنٹ پولیمر سے بنے بڑوں کے کثیر جہتی ڈائپر کی طرح کام کرتے ہیں مگر اسپیس واک کے دوران جب خلاء نورد اپنی حاجت کو رفع کرتے ہیں تو یہ ان کے لیے تکلف کا باعث ہوگا۔
یونیورسٹی کے محققین نےڈیزائن کیے جانے والے اسپیس سوٹ کے نئے نمونے میں ایک ویکیوم پر مبنی ایکسٹرنل کیتھیٹر شامل کیا ہے ۔