عدالتی اصلاحات سےعوام کو جلدانصاف ملے گا،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہے کہ عدالتی اصلاحات سےعوام کوجلد انصاف ملے گا۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتےہوئے وزیراعظم نےکہا کہ26 ویں آئینی ترمیم پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئےمؤثر ثابت ہوگی۔آئینی ترمیم سےعوام کو عدالتی نظام سےجلد انصاف ملےگااورجوڈیشل بینچ کےقیام سے عام آدمی کو سہولت ملےگی۔
انہوں نے کہا کہ26ویں آئینی ترمیم2006 میں ہوئےمیثاق جمہوریت کےایک اور وژن کی تکمیل ہے۔آئینی ترمیم پرحکومت میں شامل جماعتوں اوراپوزیشن جماعتوں کے ساتھ طویل مشاورت ہوئی۔ترمیم میں مدد پر صدر زرداری، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کاشکرگزار ہوں جب کہ آئینی ترمیم سےمتعلق عمل میں نوازشریف کی رہنمائی بھی حاصل رہی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایس سی او کانفرنس پر اسلام آباد کوخوبصورتی سے سجایا گیا، چینی،روسی وزیراعظم اور دیگر نےاسلام آباد کی خوبصورتی کی تعریف کی، 11 سال بعد چینی وزیراعظم پاکستان اوران کا دورہ کامیاب رہا۔
پی ٹی آئی نے ترمیم کی ایک ایک شق پر سودے بازی کی،عطا تارڑ
انہوں نےکہا کہ ایس سی اوممالک کے سربراہان نے اجلاس کےاختتام پر بھرپور اعلامیہ جاری کیا، کانفرنس میں ایک بڑاچیلنج سیکورٹی کا تھا،کانفرنس میں وزارت خارجہ،وزارت اطلاعات ودیگر وزارتوں کا کردارمثالی رہا جب کہ پاکستان آرمی اوردیگراداروں نےسکیورٹی کو یقینی بنانےکےلیےبھرپور اقدامات کیے۔
غزہ کی صورتحال پربات کرتےہوئےوزیراعظم نے کہا کہ غزہ اورلبنان میں ظلم و ستم جاری ہے۔بےگناہ خواتین اور بچوں کو شہید کیاجارہاہےاورظلم میں کمی نہیں آرہی جب کہ عالمی عدالت کےفیصلوں کوردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا ہے۔
