خیبرپختونخوا حکومت کی سرپرستی میں لوگوں کی جانیں ضائع ہورہی ہیں: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ احتجاج اور دھرنے کے نام پر خیبرپختونخوا حکومت کی سرپرستی میں لوگوں کی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 5 روز سے صوبے کی مختلف سڑکیں بند ہیں،خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی بندش سے کئی ایمبولینسیں ٹریفک میں پھنس چکی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کےلیے عمران خان کے نام پر جلسے اور سڑکیں بند کرنا اہم ہے،لوگوں کی جانیں بچانا اور مسائل حل کرنا خیبر پختونخوا حکومت کی ترجیحات نہیں۔
صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ احتجاج اور دھرنے کے نام پر خیبرپختونخوا حکومت کی سرپرستی میں لوگوں کی جانیں ضائع ہورہی ہیں،کے پی حکومت کی رٹ پشاور میں نہیں،مردان،چترال اور کرم تو دور کی بات ہیں۔
علیمہ خان اور بشریٰ بی بی سے متعلق بیانات پر پی ٹی آئی کا گنڈاپور کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کرنے کا آپ سوچ بھی نہیں سکتے،جھوٹے بیانیے اور پروپیگنڈے کی ناکامی کےبعد اب آنکھ کارڈ کھیلا جا رہا ہے، عمران خان کو گھڑی اور اس کی سوئیاں بھی دکھ رہی ہیں۔
