کوئی کتنا ہی ناپسند ہو صوبے کے مفاد کیلئے کیساتھ بیٹھوں گا، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کوئی مجھے کتنا ہی ناپسند کیوں نہ ہو، ہر کسی کیساتھ بیٹھوں گا، لیکن اب وہ صوبے کو مزید تجربہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تعلیم، صحت اور کھیلوں سمیت ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجود ہے، مگر مسئلہ مواقع کا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبے کے مفاد کے لیے وہ ہر کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، چاہے کوئی انہیں ناپسند کرے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ساتھ ہمیشہ امتیازی سلوک ہوا اور وفاق نے صوبے کے لیے 4,000 ارب روپے سے زیادہ روک رکھے ہیں، جنہیں وہ نوجوانوں اور تعلیم کے فروغ کے لیے حاصل کریں گے۔

سہیل آفریدی نے جامعات میں بے روزگار نوجوانوں کی تیاری پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کوشش ہے کہ خیبر پختونخوا کے نوجوان روزگار کے بغیر نہ رہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سب کو مل کر پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانے کے لیے کام کرنا ہوگا۔

Check Also
Close
Back to top button