پرویز الٰہی کو کیمپ جیل لاہور میں رکھے جانے کا انکشاف
صدر پی ٹی آئی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو کیمپ جیل لاہور میں رکھے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جیو نیوز نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی اڈیالہ جیل کے بجائے لاہور میں موجودگی کا پتہ لگا لیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی اس وقت کیمپ جیل لاہور میں بند ہیں۔ یاد رہے گزشتہ روز لاہور کی مقامی عدالت نے پرویز الٰہی کے خلاف پرنسپل سیکرٹری کے تقرر اور بھرتیوں کے دو مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا تھا۔
پولیس اور اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل لیکر جانے کیلئے روانہ ہوئی تاہم پرویز الٰہی کو پولیس اور اینٹی کرپشن کی ٹیم
آئندہ انتخابی معرکے کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی؟
موٹروے سے واپس لاہور لے آئی۔