سیاسی ہانڈی کو ابال آجائے، پھر فیصلہ کرینگے

اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے اُس میں سے کچھ تو نکلے گا۔سیاسی ہانڈی کو ابال آجائے، پھروہ فیصلہ کرینگے.

پنجاب اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے دوران تحریک عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ وہ اس معاملے پر گھبرائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مہنگائی کی روک تھام کے لیے اچھے اقدامات کیے، پیڑول اور بجلی کی قیمتیں کم ہونے سے عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پرویز الہیٰ نے کہا کہ اگلے 48 گھنٹوں کے اہم ہونے سے متعلق مولانا فضل الرحمن ہی بتا سکتے ہیں، جب اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے اس میں سے کچھ تو نکلے گا البتہ پہلا ابال آ جائے اُس کے بعد ہی ہم آپ کو کچھ بتائیں گے۔

چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ہانڈی میں سامان چلا گیا دھواں اٹھنے کے بعد پہلا ابال آتا ہے، ابھی بس دھواں اٹھ رہا ہے۔صحافی کے سوال ’کیا آپ کا بھی وزیراعظم کو گھبرانا نہیں ہے کا مشورہ ہے‘ پر پرویز الہیٰ نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان بالکل گھبرائے ہوئے نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے متحرک ہیں اور اس سلسلے میں جہاں بلاول بھٹو زرداری مارچ کے ذریعے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، وہیں اپوزیشن کے اہم رہنماؤں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک کی کامیابی کے لیے ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ جا کر ان کی عیادت کی تھی اور اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی بھی موجود تھے۔

کالادھن سفید کرنے کیلئے ایمنسٹی سکیم متعارف

ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورت حال اور اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کی کوششوں پر ان کی حمایت پر گفتگو کی گئی تھی۔

Pervaiz Elahi news in urdu, Pervez Elahi Big Statement

Back to top button