ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کہیں اور سے ہدایات لے رہا ہے

مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہیٰ نے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کہیں اور سے ہدایات لے رہا تھا جس کا انکشاف مناسب وقت پر کیا جائے گا، پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن میں کسٹوڈین نہیں ہوں، وزارت اعلیٰ کا امیدوار ہوں، کوشش کریں گے وزیراعلیٰ کا انتخاب شفاف ہو۔

پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ اگر نمبر پورے نہ ہوتے تو جو اتنے دنوں سے ہو رہا ہے یہ کیسے ہوتا، آج کے دن پتا چلے گا کون ہاؤس کسٹوڈین ہے اور اس کا رویہ کیا ہے، ارد گرد وقت اور حالات نیک نیتی والے نہیں ہیں، وقت ثابت کریگا، ڈپٹی سپیکر ایماندار ہے یا نہیں، کس کی نیت خراب ہے وہ آج سامنے آ جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے 16اپریل کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا، آرٹیکل 130 کے تحت قائد ایوان کا انتخاب ہوگا، پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے ( ہفتہ) کو پنجاب اسمبلی کے ایوان میں ہونے والی ووٹنگ کے موقع پر محکمہ داخلہ نے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا۔

ڈپٹی سپیکر ہی وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن کروائے گا

پولیس کے ہمراہ رینجرز کے جوان بھی ڈیوٹی دیں گے، پنجاب اسمبلی کے اردگرد 500میٹر تک دفعہ 144 لگا دی گئی، سیاسی ورکرز اسمبلی کے 500میٹر کی حدود میں اکٹھے نہیں ہو سکتے، اسمبلی کے اطراف 4 سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی ہوگی۔

Back to top button